سچ خبریں:عراقی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کردہ پابندیاں عراق کی معیشت اور توانائی کے شعبے پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو دوبارہ نافذ کریں گے، جو کہ پہلے مرحلے میں ناکام ہو چکی تھی۔ اس اقدام کے خطے اور عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
عراقی ذرائع، جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے بتایا کہ ٹرمپ کے اس فیصلے سے عراق کو امریکہ کی جانب سے ایران سے بجلی اور گیس کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم ہو جائے گی، جس سے بغداد کو شدید نقصان پہنچے گا۔
عراقی حکام کے مطابقحکومت عراق اب بجلی کے بحران کے حل کے لیے دیگر متبادل ذرائع تلاش کر رہی ہے، تاکہ امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گرینل ایران کے امور کے لیے خصوصی نمائندے کے طور پر منتخب
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا حالیہ امریکی دورہ اور واشنگٹن میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیاں، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے: سربراہ مجلس وحدت المسلمین
اکتوبر
ہم عرب اور اسلامی ممالک کو کو معاف نہیں کریں گے: فلسطینی عہدیدار
نومبر
اماراتی کارندوں کی انصاراللہ کے خلاف زمینی حملے کی تیاری
اپریل
شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی
نومبر
شام میں 28 امریکی فوجی اڈے ہونے کا راز
دسمبر
عالمی نظام کی تبدیلی کا دور اور اسلامی سرزمین کی تاریخ کی تکرار کو روکنے کے حل
جون
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت
مئی
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری
مارچ