🗓️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا عندیہ دیا ہے لیکن یہ بھی کہا کہ دورہ فوری طور پر عمل میں نہیں آئے گا۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں اوریکل، سوفٹ بینک اور اوپن اے آئی کے سینئر عہدیدار شامل تھے، کہا کہ ہم مغربی ایشیا کے دورے پر غور کر رہے ہیں، لیکن فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی قیدی حماس کی قید سے واپس آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
ٹرمپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں پندرہ ماہ سے جاری مظالم اور نسل کشی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض قیدی شدید زخمی حالت میں ہیں،اگر میں یہاں موجود نہ ہوتا تو وہ کبھی واپس نہ آتے اور سب کے سب مارے جاتے۔”
ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ بندی کا کریڈٹ بھی خود کو دینے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ صورتحال بہت افسوسناک ہے اور ایسی چیزیں کبھی نہیں ہونی چاہیے
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟
ٹرمپ کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی کمانڈر صالح العاروری کی شہادت پر عراقیوں کا ردعمل
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: مختلف عراقی گروہوں نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما
جنوری
پاراچنار حملے کا مقصد مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا:آیت اللہ سیستانی
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر
نومبر
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر
نومبر
ایک وفد گیا، دوسرا وفد آیا، یمن مذاکرات کا کیا ہوا؟
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو یمن کے بحران کے حل اور سعودی امریکی اتحاد
اگست
صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور
جون
صیہونیوں کے درمیان شدید بے اعتمادی
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی ریخمین یونیورسٹی سے منسلک ہرزلیہ سینٹر کے
جون
بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ
🗓️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب
فروری