ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی

ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی

?️

سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف بی آئی چیف جیمز کومی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کومی انتقامی تعقیب کے خلاف نادر قانونی راستہ اختیار کر سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف کریمنل مقدمات عائد کرنے کے دباؤ کے بعد، سابق ایف بی آئی سربراہ جیمز کومی ایسے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جنہیں بہت سے ماہرین سیاسی نوعیت کے قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک ٹائمز کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا

سی این این کے مطابق، ٹرمپ کی وزارت انصاف پر علانیہ دباؤ کے نتیجے میں، جیمز کومی پر دو سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، یہ الزامات 2020 میں کانگریس میں ان کے مبینہ غلط بیانات سے متعلق ہیں، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حساس سیاسی تحقیقات پر نگرانی کرنے والے ادارے کی سربراہی کے دوران معلومات میڈیا کے لیے افشا نہیں کی۔

ٹرمپ کی جانب سے کومی، لتیشیا جیمز، آدم شیف اور جان بولٹن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے مطالبات کے پیشِ نظر، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کومی شاید نادر قانونی راستے کا استعمال کرتے ہوئے انتقامی کاروائی کے خلاف دفاع کر سکیں؛ حالانکہ عام طور پر ایسے دعوے عدالت میں سخت رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔

فیڈرل جج جونز نے اس مقدمے کو انتقامی تعقیب کے جائزے کے لیے ایک تجرباتی کیس قرار دیا اور کہا کہ واضح دشمنی موجود ہے، اس سے بڑھ کر کیا چاہیے؟

ٹرمپ کی دوسری مدت میں وزارت انصاف کی آزادی پر شدید سوالات اٹھانے کے بعد، بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ عدالتیں ایسے دفاعی دلائل کے لیے زیادہ حساس ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز

 کومی، جو 2017 میں برطرفی کے بعد ٹرمپ کے سخت نقاد بن گئے تھے، اب ایسے الزامات کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہیں جنہیں بہت سے لوگ سیاسی نوعیت کے قرار دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکوٹ کا چوہدری پرویز الہٰی کو آج 2 بجے پیش کرنے کا حکم

?️ 31 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی

امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ایماندار نہیں: چینی میڈیا

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:انتھونی بلنکن نے جمعے کے روز اپنا چین کا دورہ ملتوی

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کی حمایت کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر

کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور پاک فوج کی جانب سے اظہار یکجہتی۔۔۔

?️ 10 اپریل 2021(سچ خبریں) پاک فوج نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی

وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا

?️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی

صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے