سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام غیرملکی امداد کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، اس اقدام کا مقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی کے تحت امدادی پروگراموں کی مکمل جانچ پڑتال کرنا ہے۔
دی ہِل اخبار کی رپورٹ کے مطابقامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کو دی جانے والی ترقیاتی امداد کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ دفترِ مینجمنٹ و بجٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پالیسی پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی آمد کے بعد امریکی امداد کے خاتمے پر زیلنسکی کی تشویش
ٹرمپ انتظامیہ نے اس حکم کے تحت وزیرِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلے امریکہ پالیسی کو نافذ کرے، تاہم اس پالیسی کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی امدادی پالیسی میں امریکی کردار کو محدود کر سکتا ہے اور کئی ترقی پذیر ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ایگزیکٹو آرڈر میں ایک شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت وزیرِ خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کچھ مخصوص اہم ترقیاتی منصوبوں میں اس معطلی کا اطلاق نہ کریں۔
علاوہ ازیں، اگر ضرورت محسوس ہو تو وزیرِ خارجہ دفترِ بجٹ کے مشورے سے امداد کو مقررہ مدت سے قبل بحال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی امداد بند ہوگی تو یوکرین کا کیا حشر ہوگا؟یوکرینی صدر کا انتباہ
ٹرمپ کے اس فیصلے پر بین الاقوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ امریکہ ترقی پذیر ممالک کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اہم مالی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
جنوری
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
اگست
بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو
مارچ
افغان فوج کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری
جون
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
فروری
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
جولائی
پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی
جنوری
روزگار دینے اور ملک میں سیاحتی مقامات کو وزیراعظم ترقی دے رہے ہیں
فروری