?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار دونالد ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایک بار پھر غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مہاجرین برے جینز کے حامل ہیں اور ان کی امریکہ آمد کو روکا جانا چاہیے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کی وجہ سے امریکی معاشرے میں برے جینز پھیل رہے ہیں اور یہ مہاجرین قتل جیسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو اور امریکہ کے درمیان سرحد پر تارکین وطن کے ساتھ جنسی زیادتی
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط مہاجرتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معاشرہ برے جینز سے بھر گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ نے ایسا بیان دیا ہے،گزشتہ سال بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر قانونی مہاجرین امریکہ کے خون کو زہر آلود کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے نائب، جے ڈی وینس، نے ایک انٹرویو میں صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کی مہاجرتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا عمل ایک ملین افراد سے شروع کریں گے۔
وینس نے کہا کہ آپ کو ایسے کام سے آغاز کرنا ہوگا جو قابل حصول ہو، میرا خیال ہے کہ اگر آپ بہت سے خطرناک مجرموں کو نکالنے کے عمل سے شروع کریں اور غیر قانونی مزدوروں کی بھرتی کو سخت بنائیں تو آپ غیر قانونی مہاجرت کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: میں جیت جاؤں گا تو تارکین وطن کے ساتھ کیا کرؤں گا؟ ٹرمپ کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ 18 ملین مہاجرین کو کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ ہم ایک ملین سے شروع کرتے ہیں اور یہ وہی کام ہے جس میں کمالا ہیرس ناکام رہی ہیں، ہم یہاں سے شروعات کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت
?️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری
نومبر
امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی
مارچ
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
کیا اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر پائے گا ؟
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:چینل 13 کے سیاسی امور کے ماہر رفیف ڈرکر نے اعلان
فروری
اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج
?️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی
مئی
نیپرا صارفین کے واجبات پر کے الیکٹرک سے سود کی وصولی کا خواہاں
?️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے صارفین کو ’ٹیرف
مئی
دمشق عالمی بحرانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں : شامی وزیر اقتصادیات
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات
فروری
غزہ اور مغربی کنارے کیا ہونے جا رہا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
جولائی