?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے حملے میں 7 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر نتین یاہو اور اسرائیلی قیادت نے اسے انتہائی کٹھن دن قرار دیا۔ خان یونس میں پیچیدہ اور شدید جھڑپوں نے اسرائیلی قیادت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ آج کا دن اسرائیل کے لیے انتہائی سخت اور دردناک رہا، کیونکہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی کارروائی میں 7 صہیونی فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے خان یونس کے قریب ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے صہیونی افواج پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا،نتین یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت مشکل ہے، غزہ میں 7 فوجیوں کی ہلاکت ہم سب کے لیے دردناک ہے۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے بھی اپنے بیان میں اس واقعے کو ایک اور دکھ بھری صبح قرار دیا اور کہا کہ غزہ میں زمینی صورت حال نہایت پیچیدہ ہے، جھڑپیں شدید اور ناقابلِ برداشت ہو چکی ہیں۔
یائیر لاپید، اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما، نے بھی صبح کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی غزہ میں 7 فوجیوں کی ہلاکت اسرائیل کے لیے ایک بڑی تباہی ہے،دوسری طرف، اسرائیل کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ تل ابیب، غزہ کی جنگ میں بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ ہم مسلسل اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کی عسکری طاقت کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
غزہ میں زمینی حالات اسرائیل کے لیے ہر دن مزید سنگین ہو رہے ہیں۔ 7 فوجیوں کی ہلاکت اور میدان جنگ کی پیچیدگی، اسرائیلی عسکری اور سیاسی قیادت کے بیانات میں کھلے اعتراف کی صورت میں ظاہر ہو چکی ہے، فلسطینی مزاحمت نے ایک بار پھر اپنی مؤثر اور منصوبہ بند کارروائیوں سے صہیونی افواج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی
جنوری
ہم بے طرف ہیں: مودی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
امریکہ کی یوکرین کے لیے فوجی امداد کی معطلی بے رحمانہ ہے!:فرانسیسی سیاستدان
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی سابقہ رہنما مارین لوپن نے
مارچ
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60
مئی
اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
اگست
کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے
جون
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
حکومت آئین میں کون کون سی 53 ترامیم لانا چاہتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئین میں 53 ترامیم
ستمبر