سچ خبریں:جنوبی غزہ پٹی کے علاقے المواصی میں شدید سردی کے باعث 48 گھنٹوں کے دوران تین فلسطینی نومولود بچے شہید ہو گئے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ پٹی میں شدید سردی کے باعث 48 گھنٹوں کے دوران تین فلسطینی نومولود بچے شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے سنگین حالات؛ اقوام متحدہ کے چشم دید اہلکار کی رپورٹ
واضح رہے کہیہ تینوں نوزاد خان یونس کے علاقے المواصی میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں پیدا ہوئے تھے، شدید سرد موسم اور مناسب گرمائش کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ ان نومولود بچوں کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں، کیونکہ پناہ گزین کیمپوں میں مناسب گرمائش کا انتظام ممکن نہیں تھا، یہ واقعہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ پٹی انسانی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
غزہ کی پٹی میں طویل عرصے سے جاری ناکہ بندی، شدید سرد موسم، اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے عوام، خاص طور پر بچوں اور نومولودوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے لیکن انسانی ہمدردی کے نعرے لگانے والے بے حس عالمی اداروں نے اپنی آنکھوں پر صیہونی ہمدردی کی پٹی باندھ رکھی ہے جس کے باعث انہیں یہ فلسطینی بچے دکھائی نہیں دیتے۔