?️
سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگور نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران ہزاروں نیٹو اہلکار یوکرینی وردی میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد پولینڈ سے تعلق رکھتی تھی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگور نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں نیٹو کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ پر کون پیڑول ڈال رہا ہے؛سابق امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کی زبانی
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ نیٹو کے ہزاروں اہلکار، جو یوکرینی فوجیوں کی وردی پہن کر لڑ رہے تھے اور جن میں اکثریت پولینڈ سے تعلق رکھنے والوں کی تھی، عملی طور پر اسی جنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
میک گریگور نے مزید کہا کہ یہی وجہ تھی کہ پولینڈ کے صدر اس بات پر زور دیتے رہے کہ پولینڈ کی افواج یوکرین میں موجود نہیں ہیں۔ ان کے بقول جوں جوں یوکرین کی صورتحال زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے، ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بالآخر یوکرین جنگ روس کی شرائط پر ہی ختم ہوگی۔
مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی وزارت دفاع متعدد بار یوکرین میں غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر دے چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی فوجی طاقت/انصار اللہ کے ڈھانچے کی مضبوطی پر اسرائیلی قاتلانہ کارروائی کا کوئی اثر نہیں پڑا
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے تجزیاتی حلقوں نے صنعا شہر میں صیہونی حکومت
ستمبر
عثمان بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی
?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق
جون
ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ اتوار کو ڈونلڈ
نومبر
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست
عالمی معیشت کے سر پر لٹکتی تلوار: امریکہ اور چین کے درمیان محصولاتی جنگ کہاں جا کر رکے گی؟
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان محصولاتی جنگ حالیہ فیصلوں اور
اپریل
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون
جولان کی پہاڑیوں سے چار F16 طیاروں سے دمشق پر اسرائیلی حملہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں روس کے مصالحتی مرکز کے نائب اولیگ گورینوف نے
فروری
افغان امن کانفرنس کی منسوخی اور طالبان کا امریکا سے اہم مطالبہ
?️ 22 اپریل 2021(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے
اپریل