امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کردیا

امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے نصف ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جس سے ملک میں کشیدہ حالات پیدا ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے اور صوبوں میں لڑائیوں میں اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا اور طالبان کی جانب سے سرحدی اضلاع پر کیے گئے بڑے حملے ہیں۔

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرپرسن جنرل مارک ملی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹریٹیجک رفتار طالبان کے ساتھ ہے۔

مارک ملی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے 419 اضلاع میں سے 200 سے زائد طالبان کے کنٹرول میں ہیں، گزشتہ ماہ طالبان نے 81 ضلعی مراکز کا کنٹرول حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے کسی صوبائی دارالحکومت پر قبضہ نہیں کیا لیکن وہ ان کے نصف کے مضافات پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

افغان حکومت نے طالبان پر ملک کے 34 صوبوں میں سے 29 میں سیکڑوں سرکاری عمارات تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

قبل ازیں دوحہ میں افغان حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہ ہونے کے بعد کابل میں موجود نیٹو نمائندوں اور 15 سفارتی مشنز نے طالبان پر حملے روکنے کے لیے زور دیا تھا۔

اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ طالبان کے حملے ان کے مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرنے کے دعوے سے متضاد ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ان حملوں اور جاری ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں معصوم افغان جانوں کا ضیاع ہوا اور آبادی کی نقل مکانی، لوٹ مار اور عمارات کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی مشن کے باضابطہ مکمل انخلا کے لیے 31 اگست کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم کابل میں امریکی سفارتخانے اور ایئرپورٹ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کے سوا تمام فوجی دستے وطن واپس جاچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے

فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع

?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے

بینظیر کی برسی تقریب: بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیدیا

?️ 27 دسمبر 2025گڑھی خدابخش (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے

کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے

مشہور بھارتی اداکار کو اسٹار بننے کے لیے کیا کیا دیکھنا پڑا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا

تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی

?️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کردیا

?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا

اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے