🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
رکن کانگریس الہان عمر نے اسے ایک دہشت گردانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں یوں لکھا کہ فلسطینی حفاظت کے مستحق ہیں، اسرائیل کے برعکس، فلسطین کے عام شہریوں کے پاس اپنی حفاظت کیلئے آئرن ڈوم جیسا میزائل ڈیفنس سسٹم موجود نہیں ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کئے جانے پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا کہ عید الفطر کے ہفتے میں ایسے حملوں کی مذمت نہ کئے جانا بے ضمیری ہے۔
رمضان کے مبارک مہینے کی ابتدا سے ہی اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ اور اس کے اردگرد بیت المقدس کے علاقے میں مسلمان فلسطینیوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
غاصب صہیونی رژیم کے یہ شدت پسندانہ اقدامات قدس شریف کو یہودیانے کی پالیسی کا حصہ ہیں جس پر اسرائیل گذشتہ ایک عرصے سے کاربند ہے، اسی پالیسی کے تحت غاصب صہیونی ریاست نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کی موجودگی کو چند حصوں تک محدود کردیا ہے جبکہ وقت کے لحاظ سے بھی محدودیت پیدا کر دی گئی ہے۔
گذشتہ چند دنوں میں صہیونی سکیورٹی فورسز اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور بڑی تعداد میں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، ساتھ ہی غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر بھی فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
🗓️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دسمبر
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل
امام اوغلو کا اردگان کے لیے سخت بیان
🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول کے زیر حراست میئر اکرم امام اوغلو، جنہیں آئندہ
مارچ
شامی فوج نے حماہ میں سیکورٹی بیلٹ کو مضبوط کیا
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے اسکائی نیوز عربی نے اس بات
دسمبر
فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی
مارچ
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس
جنوری
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے
اپریل