امریکہ نے میانمار میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر اپنے سفارتی عملے کو اہم احکامات صادر کردیئے

امریکہ نے میانمار میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر اپنے سفارتی عملے کو اہم احکامات صادر کردیئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکہ نے میانمار میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر اپنے سفارتی عملے کو اہم احکامات صادر کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں حالات کشیدہ ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفارتی عملے کو فوری طور پر میانمار سے نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے فوجی بغاوت کے بعد بحران کے شکار ملک میانمار سے غیر ضروری سفارتی عملے کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

یکم فروری کو میانمار میں فوج کی جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ فوج کے ماتحت انتظامیہ کی کارروائیوں میں احتجاج میں شریک 520 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی طاقتوں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ معزول جمہوری حکومت کو بحال کیا جائے۔ جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کو رہا کیا جائے، احتجاج کو کچلنے کے لیے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئی ہیں۔ جب کہ بعض جگہوں پر براہِ راست فائرنگ کی کارروائیوں کا بھی ذکر ہے۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے منتخب حکومت کے حکام کو ان کے عہدوں سے برطرف کر کے حراست میں لے لیا ہے،  اس صورتِ حال میں ممکنہ طور پر فوج کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے فروری کے وسط میں سفارتی عملے میں ہنگامی فرائض انجام دینے والے افراد کے علاوہ دیگر اہلکاروں کو ان کے خاندانوں سمیت رضاکارانہ طور پر میانمار چھوڑنے کی اجازت دی تھی، اب محکمۂ خارجہ نے بگڑتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر اس اجازت نامے کو انخلا کے حکم نامے میں تبدیل کر دیا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق میانمار سے غیر ضروری اسٹاف کی روانگی کا حکم اس لیے دیا گیا ہے تاکہ حکام اور شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ میانمار سے عملے کی روانگی کے حکم کے 30 روز کے بعد معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

فوجی بغاوت کے نتیجے میں جمہوری حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے میانمار پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، البتہ بغاوت کرنے والے فوج کے اعلیٰ حکام سفارتی دباؤ کے باوجود رویے میں نرمی نہیں لائے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار

عمران خان نے حکومتی کارگردی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور بیانیہ کو

اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے کی یمنیوں کو دھمکی

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے

ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے: روس

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی

سعودی عرب کی گولانی حکومت کی مکمل حمایت

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے، جو دمشق کا

ایک ترک تجزیہ کار کے مطابق، امام اوغلو کے خلاف اردگان کی اسٹریٹجک غلطی

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا کی سڑکوں پر صورتحال معمول پر ہے اور

اسرائیلی فوج میں احتجاج اور نافرمانی کا پھیلاؤ ؛ وجہ ؟

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ

فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘ احسن اقبال

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے