🗓️
نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان پر اب طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور افغان صدر اشرف غنی اپنے اہم ساتھیوں سمیت ملک سے فرار ہوگئے ہیں وہیں دوسری جانب بھارت جس نے افغانستان میں اربوں ڈالرز کی تجارتی سرگرمیاں شروع کی تھیں اس میں ہلچل مچ گئی ہے اور بھارت اس بات سے خوفزدہ ہے کہ طالبان، پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اہم رہنما، سبرامینیئن سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین طالبان کے ساتھ مل کر ایک سال کے اندر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں جلد ہی نئی اسلامی عبوری حکومت قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس پر بھارت میں حکمراں جماعت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وفاقی وزیر سبرامینیئن سوامی نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کی مدد سے پاکستان اور چین بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں سبرامینیئن سوامی نے لکھا کہ طالبان پہلے سال معتدل مزاج افغان حکومت کے طور پر سامنے آئیں گے البتہ اسی دوران طالبان کے صوبائی کمانڈرز شدت پسندی جاری رکھیں گے اور اس دوہری پالیسی سے ایک سال میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے بعد طالبان، پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کردیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب سبرامینیئن سوامی نے اپنے خوف کا اظہار کیا ہو، ایک ہفتہ قبل بھی رکن پارلیمنٹ نے اپنی ہی مودی سرکار سے کابل میں 20 ہزار بھارتی فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا اور طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالتے ہی سبرامینیئن نے وزیر اعظم مودی سے جنگی حکمت عملی طے کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
مشہور خبریں۔
کیا صہیونیوں کے لیے فلسطین سے فرار ہونے کا وقت آگیا ہے؟
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:معروف عرب قلمکار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کی تباہی کے
فروری
یمن کی دولت لوٹنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو انصاراللہ کا انتباہ
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کی
ستمبر
’آئین سے متصادم‘، سپریم کورٹ نے ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا
🗓️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کے دائرہ کار
اگست
جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے
فروری
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
🗓️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ کیس، ایف آئی اے کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم
🗓️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے
اکتوبر
قدس بٹالین کی صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں
جنوری
فلسطینی جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل تجزیہ کار زوی یحزکلی نے کہا کہ فلسطینی صیہونیوں کے
دسمبر