?️
طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی بینک کے گورنر کو تبدیل کردیا ہے اور حاجی محمد ادریس کو افغانستان بینک کا عبوری گورنر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ حاجی محمد ادریس کو حکومتی اداروں کے امور منظم کرنے اور ملک کے بینکنگ نظام سے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق طالبان کے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حاجی محمد ادریس کا تعلق شمالی صوبے جوزجان سے ہے اور طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور کے ساتھ مالی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ملا اختر منصور کی 2016 میں امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی۔
طالبان کے سینئر رہنما نے بتایا کہ حاجی محمد ادریس کو طالبان تحریک کے باہر کوئی نہیں جانتا اور انہوں نے مالی حوالے سے کوئی تربیت یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری تحریک کے مالی امور کے سربراہ تھے اور ان کی مہارت پر ان پر اعتماد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے کئی افراد غیر معروف ہیں لیکن ان کے پاس اہم عہدے ہیں اور بڑی خدمات ہیں اور حاجی محمد ادریس انہی لوگوں میں سے ایک ہیں، طالبان رہنما نے کہا کہ انہوں نے یہاں تک کہ مذہبی تعلیم بھی حاصل نہیں کی لیکن مالی امور کے ماہر ہیں۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 15 اگست کو جب طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا، اس کے بعد بینک بند ہیں اور حکومتی دفاتر خالی پڑےہوئے ہیں، طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو بلا خوف اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کو کہا تھا تاہم دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر اجمل احمدی 15 اگست کو ایک فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
اجمل احمدی نے ٹوئٹر میں کہا تھا کہ مرکزی بینک کو دو روز قبل ہی بتایا گیا تھا کہ بگڑتے ہوئے ماحول کے باعث ہمیں مزید ڈالرز کی شپمنٹ نہیں ملے گی اور اگلے روز بینکوں اور منی ایکسچینجرز کو یقین دہانی کروانے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب صدر کی روانگی کا اعلان ہوگیا تو مجھے معلوم تھا کہ چند لمحات میں افراتفری جنم لے گی، میں انہیں منتقلی کے منصوبے کے بغیر ایسا کرنے پر کبھی معاف نہیں کروں گا۔
اجمل احمد نے مزید کہا تھا کہ یہ اس طرح سے ختم نہیں ہونا تھا، مجھے افغان قیادت کی جانب سے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے پر سخت غصہ ہے، جنہیں بغیر کسی کو اطلاع دیے ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا’۔
افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر نے اس سے قبل طالبان کی پیش قدمی کے دوران کرنسی کی قدر مستحکم رکھنے کی کوششیں کی تھیں، بعد ازاں امریکا نے اعلان کیا کہ طالبان کوامریکی اکاؤنٹس میں موجود افغان ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔
امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ افغان حکومت کا امریکا میں مرکزی بینک کا کوئی بھی اثاثہ موجود ہوا تو وہ طالبان کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر اپریل تک 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے۔


مشہور خبریں۔
رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی اعلیٰ حکام کے درمیان اختلاف
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں غزہ کی پٹی
مئی
بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے
?️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
مارچ
اسرائیل ہماری قومی استحکام کو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے: لبنانی صدر
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جنرل جوزف عون نے کہا ہے کہ
اکتوبر
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری
ستمبر
غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات/ جنگ کے خاتمے کی کوئی حقیقی ضمانت نہیں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: مصر اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی اور
اگست
ایپسٹین فائلوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ دباؤ میں ہے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ انصاف جیفری ایپسٹین کیس
دسمبر