سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

?️

ریاض (سچ خبریں) سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کے اجتماعات اور اعتکاف پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب کسی کو بھی مسجد نبوی میں افطار کرنے اور کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مساجد کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے کہا کہ ایوان صدر مسجد الحرام میں نمازیوں کو افطاری کے لیے تیار کھانا فراہم کرے گا جبکہ مسجد نبوی میں سحری کی اجازت نہیں ہو گی۔

دونوں مساجد کے احاطے اور صحن میں کسی کو بھی کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سب کو انفرادی طور پر کھانا فراہم کیا جائے گا، آبِ زم زم کے کولر بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ جو لوگ مسجد الحرام میں روزہ کھولنے کے خواہاں ہوں گے، انہیں صرف اپنے لیے کھجور اور پانی لانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی فرد سے شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال رمضان کے حوالے سے منعقدہ سالانہ اجلاس میں جامع منصوبے اور اقدامات کا اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ رمضان کے دوران احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ دی جائے گی، ان تدابیر میں ویکسین لگوانا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا شامل ہے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھا جا سکے۔

تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ مطاف کا علاقہ صرف عمرہ زائرین کے لیے مقرر کیا جائے گا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور اس کے مشرقی صحن کے اندر پانچ علاقے مقرر ہوں گے جبکہ خصوصی افراد کے لیے الگ سے نماز کی ادائیگی کا ایک حصہ ہوگا۔

ایوان صدر کے سربراہ نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں مترجم موجود ہوں گے جو نمازیوں کے سوالات اسکالرز تک پہنچائیں گے اور فتووں کا ترجمہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ خطبہ جمعہ کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے بھی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی گزٹ کی ایک ​​رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 17 مئی تک بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں کیونکہ رمضان کے دوران بیرون ملک سے زائرین عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے۔

ملک کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گکا) نے کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے دوبارہ کھولے جائیں گے اور رمضان کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو 17 مئی سے دوبارہ اجازت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی اور سوری اعلیٰ حکام کی باکو میں خفیہ ملاقات

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور شام کے نمائندوں کے

دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل

اسرائیل کا چینل 12: فوجی سے لے کر یونیورسٹی کے پروفیسر تک ایران کے لیے جاسوسی کرتے ہیں

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے پھیلاؤ کے بارے میں

واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے

صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دائر مقدمات عدالت میں چیلنج

?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے

امریکی یہودی تاریخ داں کا صیہونیوں کے بارے میں اظہار خیال

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی یہودی مورخوں میں سے ایک نے غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے