جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری تقریبات میں عدم موجودگی نے ان کی صحت کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور میڈیا میں ان کی صحت اور جسمانی حالت کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔
میڈیا میں یہ سوالات کیئے جارہے ہیں کہ محمد بن سلمان میڈیا اور کیمروں کے سامنے آنے سے گریز کیوں کررہے ہیں؟ اور حالیہ ملاقات کے موقع پر، یوروپی سفارتکار بہت ہی جوش و خروش سے میڈیا سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حالیہ عدم موجودگی کے راز کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔
فلسطینی اخبار نے خبر دی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابھی بھی میڈیا سے پوشیدہ ہیں اور ان کے دفتر نے ان کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ان تمام شکوک و شبہات کے بعد اب سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ایک مہینے سے کہاں غائب ہیں اور وہ منظر عام پر کیوں نہیں آرہے ہیں؟ کیا ان کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے یا پھر کوئی ایسا راز ہے جسے سعودی حکومت فاش نہیں کرنا چاہتی؟
بہرحال اس بارے میں ابھی کسی قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں لیکن سعودی عرب کی جانب سے ان کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع دینے سے گریز کرنے پر ان کے بارے میں کافی شکوک و شبہات پیدا ہوچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کی طبیعت کافی خراب ہے جس کی وجہ سے وہ منظر عام پر نہیں آسکتے۔