?️
سچ خبریں:غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے بوسنیا کے دارالحکومت سارایوو میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور مسلح مزاحمت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جائز قرار دیا، نسل کشی پر میڈیا کے کردار کی مذمت بھی کی گئی۔
خبررساں ادارے آناتولی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ عدالت کا انعقاد بوسنیا و ہرزیگووینا کے دارالحکومت سارایوو میں کیا گیا، جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ماہرین، وکلاء، دانشور اور سرگرم کارکنان شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون
سارایوو بوسنیا و ہرزیگووینا میں بین الاقوامی سطح پر منعقدہ غزہ عدالت کے شرکاء نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کو ایک مسلمہ، بنیادی اور ناقابل انکار حق قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ یہ مسئلہ کسی بھی قسم کی بحث یا مفاہمت سے بالاتر ہے۔
اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں فلسطینی عوام کے اس حق کی توثیق کرتے ہیں کہ وہ تمام اقسام کی جدوجہد، بشمول مسلح مزاحمت، کے ذریعے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے کوشش کریں۔
غزہ عدالت کے شرکاء نے عالمی میڈیا کے اس کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جو اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپانے یا کم کرنے کی کوشش کرتا ہے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم ان میڈیا اداروں کے شرمناک کردار کی مذمت کرتے ہیں جو فلسطینی نسل کشی کو چھپانے اور متعصب پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
اعلامیے میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت نہ صرف ناقابل انکار ہے بلکہ یہ ایک ایسا بنیادی انسانی حق ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ اس پر کسی بھی صورت میں سوال یا سودا نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی
شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرے، اسرائیلی مظالم کی مذمت کرے اور دوہرے معیار کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے فلسطینی قوم کے ساتھ انصاف کریں اور ان کے قانونی حقوق کی حمایت کریں۔
مشہور خبریں۔
کیا شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے گا؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس
مارچ
اسرائیلی وزیر دفاع کا امریکہ کا دورہ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، صہیونی حکومت کے وزیر دفاع
جولائی
افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان
ستمبر
ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی
?️ 6 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس کے تحت
مئی
جنگ کے بعد بھی ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے:روسی سفارت کار
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے اس بات
جنوری
موسم الریاض جشن پر سعودی صارفین کی تنقید
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں بے دینی کے فروغ کے خلاف آل سعود
اکتوبر
یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل
مارچ
تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات
?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس
مئی