?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مزاحمتی تحریک حماس کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ان انتخابات سے قبل فلسطینی جماعتوں میں اختلاف پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی کو تحریک فتح میں داخلی تقسیم کے بارے میں تشویش ہے جو اس تنظیم کو کمزور کرسکتی ہے، فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت کی صفوں میں پائے جانے والے اختلافات اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل واللا نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اشکنازی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن کے ساتھ حال ہی میں آئندہ ماہ ہونے والے قانون سازی اور صدارتی انتخابات میں حماس کی فتح پر ممکنہ برتری کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، دونوں رہنمائوں نے حماس کی کامیابی اور تحریک فتح میں پھوٹ پر بات چیت کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکا اور اسرائیل عوامی سطح پر اس کا اعلان کرنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ انتخابات کو ناکام بنانے کا الزام نہ لگے، اسرائیلی وزیر نے دعوی کیا کہ اسرائیل انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ڈالے گا۔
ویب سائٹ نے اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اشکنازی جمعہ کے روز بات چیت کی تھی۔
بلنکن نے ان دعووں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی انتخابات کی مخالفت نہیں کرتا ہے، اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ اگر فلسطینی خود انتخابات ملتوی کردیں تو امریکا اور اسرائیل خوش ہوں گے۔
عبرانی سائٹ کا دعوی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور امریکا نے اعلی سطح پر فلسطینی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینی انتخابات کے معاملے کو کم ترجیح کے ساتھ رکھے گی اور وہ اس معاملے کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں نمٹے گی۔
مشہور خبریں۔
اربوں ڈالر کا قرض جو حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھ پر چھوڑا ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
جولائی
ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ
?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی
ستمبر
فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی:جہاد اسلامی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید
دسمبر
مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب
جون
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون
شمالی محاذ پر صیہونیوں کے دھماکوں سے دہشت
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ
جولائی
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست
صیہونیوں کی تازہ ترین دہشتگردی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک کیمپ
ستمبر