🗓️
سچ خبریں:عرب حکومتیں صیہونی ریاست کے وحشیانہ جرائم اور غزہ کے بے دفاع عوام کے خلاف جاری نسل کشی پر محض زبانی مذمت تک محدود ہیں، حالانکہ کئی عرب ممالک کے پاس امریکہ پر دباؤ ڈالنے کے اہم ذرائع موجود ہیں جنہیں وہ استعمال نہیں کر رہے۔
قطر کے وزارت خارجہ نے صرف صیہونی ریاست کے جاری جرائم کی مذمت پر اکتفا کیا ہے، سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے صرف زبانی طور پر صیہونیوں کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے، بے دفاع شہریوں اور ان کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور درجنوں افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، اور فلسطینی عوام پر آنے والی اس مصیبت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دیگر عرب ممالک بھی سعودی عرب اور قطر کی تقلید کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے صرف صیہونی ریاست کے جرائم کی زبانی مذمت تک محدود ہیں، اور اپنے اخلاقی، انسانی اور مذہبی فرائض سے منہ موڑ رہے ہیں۔
عرب ممالک کا غزہ کے بے دفاع عوام کے قتل عام اور صیہونی ریاست کے مسلسل جرائم کے سامنے یہ ذلت آمیز اور تماشائی رویہ اس وقت سامنے آ رہا ہے جبکہ ان میں سے کئی ممالک کے پاس تیل اور گیس جیسے خدا داد وسائل موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
یہ ممالک ان وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم امریکہ کو، جو صیہونی ریاست کا سب سے بڑا حامی اور اس کے جرائم کو جاری رکھنے کا محرک ہے، اپنی حمایت واپس لینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
افغانستان میں امریکی کارنامے؛امریکی ایلچی کی زبانی
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جان
جولائی
بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان
جون
پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے باعث آر ایل این جی کے سرپلس میں اضافہ
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے نتیجے میں ری
اکتوبر
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
🗓️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
خیبر پختونخوا میں امن وامان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 19 جنوری 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
جنوری
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی