?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ خطہ ہمیشہ نہ جنگ، نہ امن کی صورتحال میں نہیں رہ سکتا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ہمیشہ نہ جنگ، نہ امن کی صورتحال میں نہیں رہ سکتا اور خطے کے استحکام کے لیے واضح مؤقف، خودمختاری کا احترام اور بین الاقوامی قوانین ضروری ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سینیئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ہمیشہ نہ جنگ، نہ امن کی صورتحال میں نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے استحکام اور اس کے عوام کے مستقبل کے لیے مؤقف اور سمت کے بارے میں وضاحت ضروری ہے۔
قرقاش نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ آئندہ مرحلہ غیر مستحکم بنیادوں یا بین الاقوامی قوانین سے الگ کسی انتظام پر قائم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے لکھا: مقصد واضح اور مشترکہ قوانین کی حکمرانی کے تحت پائیدار استحکام کی جانب منتقلی ہے۔ قرقاش نے پرامن بقائے باہمی، خودمختاری کے احترام اور امن کی منطق کو بھی کسی بھی پائیدار معاہدے کے بنیادی ستون قرار دیا۔
ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطہ بدستور امریکا کی جارحیت اور مذاکرات میں رکاوٹوں کے باعث مسلسل کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔
مفاہمت کی جانب واپسی کے لیے سفارتی کوششیں ابھی تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہیں اور دونوں فریق ممکنہ طور پر دوبارہ محاذ آرائی شروع ہونے کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
باخبر ذرائع: امریکہ وینزویلا پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنے کے بہانے وینزویلا کے
ستمبر
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ
اکتوبر
ٹرمپ کی غزہ امن کونسل منصوبہ حقیقی امن کے بجائے مفادات کی عکاسی: برطانوی اخبار
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے غزہ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی مجوزہ
فروری
ترکی میں اپوزیشن رہنما اور اردغان کے درمیان سیاسی کشمکش
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی میں اردغان اور حزب جمہوری خلق کے رہنما کے درمیان
نومبر
صدر مملکت نے فلسطینی ہم منصب کو خط لکھ کر یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود
مئی
طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے چین اور پاکستان کے اقدامات
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال سے
مئی
جنگ کونسے ایران پر تھوپی گئی ہے؟
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کیا ہے اور ایرانی کون ہے؟ ایران آج جنگ
مارچ
منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک
ستمبر