?️
سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے مطابق، 73 فیصد فرانسیسی عوام کا ماننا ہے کہ واشنگٹن اب پیرس کا اتحادی نہیں رہا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی ادارے Elabe کے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی تقریباً تین چوتھائی آبادی امریکہ کو اب فرانس کا اتحادی تصور نہیں کرتی۔
یہ سروے فرانسیسی ریڈیو-ٹی وی نیٹ ورک BFM TV کی درخواست پر کیا گیا، جس میں اسی تناسب کے جواب دہندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی لفظی جھڑپ کو "حیران کن” قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
یہ سروے 3 اور 4 مارچ کو 1000 سے زائد فرانسیسی شہریوں کی شمولیت سے منعقد کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، اس جھڑپ کے بعد زیلنسکی اور ان کے وفد کو وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا، جبکہ کچھ امریکی میڈیا رپورٹس میں یوکرین کے لیے فوجی امداد کی معطلی کی خبر دی گئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران، ایک معاہدے پر دستخط ہونا تھے، جس کے تحت یوکرین اپنے نایاب معدنی وسائل کے استحصال کے حقوق امریکہ کو تفویض کرتا۔
ابتداء میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ سے معذرت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، تاہم جب واشنگٹن نے فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا، تو وہ دباؤ میں آگئے۔
حال ہی میں ایک بیان میں، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ معدنی وسائل کے معاہدے پر کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت میں دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور
مئی
اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ
مارچ
جو اداکار نہ بن سکے، وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن گئے، نیر اعجاز
?️ 17 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی
نومبر
فلسطینی قیدی کی 171 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خواہش پوری
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: 40 سالہ فلسطینی قیدی خلیل عواودہ نے 171 دن کی
ستمبر
برطانیہ میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث گرفتاریوں میں شدت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:برطانیہ میں ہر سال 12 ہزار افراد کو سوشل میڈیا پر
اپریل
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی
ستمبر
صیہونیوں نے بوریا بستر باندھ رکھا ہے:عطوان
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے جنگ کے پہلے ہفتے میں نہ صرف کچھ حاصل
مئی
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی