غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

🗓️

سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل کشی کے منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس علاقے پر بمباری کی۔

الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسرائیلی ریاست اس وقت لبنان میں تنازعے میں شدید طور پر ملوث ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 52 غیر فوجی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ان شہداء میں سے 33 کا تعلق شمالی غزہ کے جبالیا مہاجر کیمپ پر ہونے والے حملے سے ہے جس میں 80 سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج شمالی غزہ کو مکمل طور پر خالی کرانے اور مقبوضہ علاقوں اور فلسطینیوں کے درمیان ایک حائل زون قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔،اس مقصد کے تحت اسرائیلی حکام نے ستمبر سے شمالی غزہ میں خوراک کی فراہمی کو روک دیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں، جب سے اسرائیل نے شمالی غزہ کے محاصرے کو سخت کیا ہے، کم از کم 450 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم

اس تعداد میں جبالیا کیمپ پر حالیہ خونی حملے کے شہداء شامل نہیں ہیں، اس وقت شمالی غزہ میں اسرائیل نے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گاو کدل قتل عام کے متاثرین 33سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں: مشعال ملک

🗓️ 21 جنوری 2023کشمیر: (سچ خبریں)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے

جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش

پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

🗓️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل

عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ

پاک فوج برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے:آرمی چیف

🗓️ 24 مارچ 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر

17 صحافیوں کی ایک اسرائیلی جاسوس کمپنی کے خلاف شکایت

🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ود آؤٹ بارڈرز رپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 صحافیوں نے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا

🗓️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب

نتن یاہو خون کا پیاسا ہے: حماس

🗓️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے