?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے اہم فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا دوسرے لوگوں سے ملنا جلنا حرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا دوسرے لوگوں سے میل جول کرنا حرام ہے۔
مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں، صحت عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے، انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔
سعودی مفتی اعظم نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط و ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔


مشہور خبریں۔
اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے تحویل میں لے لیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل
دسمبر
بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی
?️ 12 جون 2021سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ
جون
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اچانک داخل
مئی
پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بےقابو، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن ’پنک آئی‘ یعنی آشوب
اکتوبر
80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کوڈ ویکسین کیسے لگے گی:
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہ 80 سال
اپریل
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی
?️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل
اپریل
ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب
ستمبر