نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا

نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا

🗓️

جرمنی (سچ خبریں) نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں اور جرم کا اعتراف کرنا شروع کردیا ہے جبکہ یہ اعتراف جرم صرف نئی استعماری پالیسی کے تحت افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے افریقی ملک روانڈا میں نسل کشی کے گول مول اعتراف کے بعد جرمنی نے بھی افریقی ملک نامیبیا میں اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے، جرمنی نے بیسویں صدی کے اوائل میں اپنی نو آبادیاتی مہم کے دوران ہیریرو اور ناما کے عوام کی نسل کشی کے جرائم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

ہیریرو اور ناما کو اب نامیبیا کے نام سے جانا جاتا ہے، جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نامیبیا کے دورے کے دوران پارلیمان سے خطاب میں اپنے جرائم پر معافی کی اپیل کریں گے۔

ہائیکو ماس نے اعترافی بیان میں کہا کہ جرمنی نے اپنی مہم کے دوران وہاں کے عوام کوبے پناہ مصائب میں مبتلا کیے رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1904ء سے 1908 ء کے دوران نامیبیا میں ہونے والے مظالم کو ہم باضابطہ سرکاری طورپر نسل کشی کا نام دے سکتے ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق ممکنہ طور پر جون کے اوائل میں نامیبیا کے دارالحکومت ونڈ ہوک میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایک اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ اس اعلامیہ کی توثیق کرے گی۔

یادر ہے کہ 1884ء سے 1915ء کے درمیان اس وقت کے جنوب مغربی افریقا پر جرمن بادشاہت کی حکومت تھی، اس دور میں جرمنی کی فوج نے کئی بغاوتوں کو انتہائی بے رحمی سے کچل دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے، اس وقت ہیریروکی آبادی 80 ہزار تھی اور ایک اندازے کے مطابق وہاں 20ہزار لوگ قتل کردیے گئے۔

1904ء سے 1908ء کے درمیان کم از کم 60 ہزار افراد کو قتل کیا گیا، نوآبادیاتی سپاہیوں نے بڑے پیمانے پر مقامی افراد کو پھانسی پر چڑھایا۔

یورپی ممالک خصوصا برطانیہ نے جس بے رحمی کے ساتھ اپنے زیرقبضہ ملکوں میں بے گناہوں کا قتل عام کیا ہے وہ یورپیوں اور مغربی ممالک کے ماتھے پر کلنک کا ایک ایسا ٹیکہ ہے جسے معافی اور معذرت خواہی کے ذریعے دھویا نہیں جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا  خریدا ہے؟

🗓️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار  اکشے کمار کے ممبئی میں

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی

الجولانی کا صیہونیوں کو پیغام

🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی چینل نے شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما

بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی

🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے

سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان

🗓️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور

پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

🗓️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان

اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث

🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے