🗓️
برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افراد بھی ان ممالک کی تیار کردہ ویکسین لگوائیں گے انہیں یورپی یونین میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات کے مطابق بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے، صرف یورپی یونین کی مصدقہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔
یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی، یورپی یونین کی مصدقہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی ہے تاہم یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی نے اب تک چین کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
لاہور میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی پر مولانا طاہر اشرفی کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور کے ایک مدرسے میں ایک عمر رسیدہ
جون
غزہ میں جرائم کی وجہ سے آئرلینڈ میں صہیونیوں کا خیرمقدم نہیں ہوا
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی نے یورپی
مارچ
سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
دسمبر
غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی بچوں تک امداد
جنوری
امریکی ڈرون حملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل
🗓️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی
اگست
اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران
جنوری
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست