جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️

جنوبی افریقہ (سچ خبریں)  جنوبی افریقہ میں سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد ملک میں بدترین فسادات شروع ہوگئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لوٹ مار، تشدد کے واقعات اور شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد ملک کی دو بڑے گنجان آباد صوبوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مذکورہ علاقوں میں پہنچ رہی ہے جبکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پولیس کو مشتعل افراد کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو لوٹ مار، شراب کی ڈبوں سے باتھ ٹیوب اور ریفریجریٹرز تک تمام چیزیں اٹھانے میں ملوث ہیں۔

آرمی کی تعیناتی سے قبل پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 6 افراد ہلاک اور فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ 219 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مسلح افواج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افواج صوبہ گوئٹنک اور کوازولو نٹال میں کئی روز سے جاری بد امنی پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گی۔

صدر سیرل راما فوسا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ممکنہ طور پر پیر کو قوم سے خطاب کریں گے تاہم ہفتہ وار خطاب میں قوم کو پر سکون رہنے کی ہدایت کی تھی۔

مشتعل افراد کی جانب سے تشدد عدالت میں سابق صدر جیکب زوما کے خلاف توہین عدالت کے تاریخی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا گیا تھا، فیصلہ 10 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

29 جون کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے ان کے 9 سال کے دور میں کرپشن سے متعلق جانچ پڑتال کے بعد جیکب زوما کو 15 ماہ کے لیے جیل بھیجا تھا، زوما کی سزا پر عمل درآمد گزشتہ جمعرات کو ہوا تھا لیکن وہ سزا کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زوما کے وکیل ڈالی مافو نے آن لائن سماعت میں عدالت کے 11 میں سے 9 ججوں کے سامنے دلائل دیے کہ عدالت نے بنیادی ناقابل تنسیخ غلطی کی ہے، انہوں نے کہا کہ زوما کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور ان کا حق محدود کیا جا رہاہے۔

بینچ کا حصہ ایک جج اسٹیون نے کہا کہ جیکب زوما کو اس لیے سزا دی گئی کیونکہ انہوں نے عدالت کی حکم عدولی کی تھی، جس پر ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم میں زوما کو ان کے کے جرم سے زیادہ سزا دی گئی ہے۔

رشوت اور اسکینڈل کے باوجود 79 سالہ نسلی عصبیت کے مخالف سابق رہنما جنوبی افریقہ کے غریب عوام میں مقبول ہیں۔

جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ان کے آبائی صوبے کوازول نتال کا جنوبی ضلع شدید بد امنی کا شکار ہے۔

افواج کی تعینانی کے اعلان سے قبل صوبے کے دارالحکومت پیٹرمیریٹزبرگ میں فوجی دستے نظر آئے اور بڑے شاپنگ مال کی چھت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا، اسی طرح شہر میں واقع بینکوں، دکانوں اور فیول اسٹیشنوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

ڈربن میں پیر کو ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جبکہ جیکب زوما کے گھر کے قریب قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں ڈکیتی کے بعد شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ربر کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔

صوبہ گوئٹنگ کے شہر جوہانسبرگ میں فوٹو گرافر نے لاش دیکھی لیکن فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔

جوہانسبرگ کے نواحی علاقے سویٹو میں پولیس ہیلی کاپٹر گشت کرتا رہا، یہاں ڈکیتی کی بڑی واردات بھی پیش آئی، جہاں ڈکیتوں نے بڑے ٹی وی سیٹ، مائیکرو ویو اون، کپڑوں کی ڈکیتی کی اور نقصان پہنچایا، جس کے بعد متعدد کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف

قیدیوں کا تبادلہ؛ حماس کا اقدام اور مزاحمتی قوت کا میدانی مظاہرہ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اختتام

عمان صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے:یمنی عہدیدار

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع

یوم استحصالِ کشمیر، دنیا بھر میں بھارتی نام نہاد جمہوریت کا بے نقاب چہرہ

?️ 5 اگست 2021(سچ خبریں)  آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصالِ کشمیر

امریکی فوج کا 2026 میں عراق سے مکمل انخلاء

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: بغداد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان معاہدے کی خبروں

وزیراعظم کی وزیر خزانہ سے گفتگو، کمزورطبقے کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے

حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی

افغانستان کی صورتحال خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں: وزیر خارجہ

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا افغانستان کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے