?️
کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں سفاکانہ عمل انجام دیتے ہوئے افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل کردیا جبکہ ایک صحافی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے کابل میں ایک افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل کر دیا اور جنوبی ہلمند صوبے میں ایک صحافی کو اغوا کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے افغان دارالحکومت میں پکتیا گھاگ کے نام سے ریڈیو اسٹیشن کے منیجر اور افغانستان میں آزاد میڈیا کی حمایت کرنے والے ایک حقوق گروپ این اے آئی کے افسر طوفان عمر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
این اے آئی کے سربراہ مجیب خلوتگر نے کہا کہ طوفان عمر کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا، وہ آزاد خیال شخص تھا، ہمیں آزادانہ طور پر کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ این اے آئی نے رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم 30 صحافی اور میڈیا ورکرز رواں سال افغانستان میں عسکریت پسند گروہوں کے ہاتھوں مارے گئے، زخمی ہوئے یا اغوا کیے گئے ہیں۔
جنوبی صوبہ ہلمند میں حکام نے بتایا تھا کہ طالبان جنگجوؤں نے اتوار کے روز ایک مقامی صحافی نعمت اللہ کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں اس کے گھر سے اغوا کیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل گھرگشت ٹی وی کے سربراہ رضوان میاخیل نے کہا کہ نعمت اللہ کو کہاں لے جایا گیا ہے اس کا کچھ پتا نہیں ہے، ہم واقعی گھبرائے ہوئے ہیں۔
طالبان کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں کابل میں قتل یا ہلمند میں مغوی صحافی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
افغان نیوز تنظیموں کے ایک اتحاد نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے رہنماؤں کو خط لکھ کر ان پر زور دیا کہ وہ افغان صحافیوں اور معاون عملے کو خصوصی امیگریشن ویزا دیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں تین شمالی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور واشنگٹن کے رواں ماہ کے آخر تک اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے اعلان کے بعد افغان حکومتی افواج کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے مزید قبضے کے لیے پیش رفت کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے خلاف سعودی عدلیہ کے فیصلےپر حماس کا رد عمل
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےسعودی عرب میں زیر حراست
اگست
چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 13 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
اکتوبر
قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم
?️ 1 اکتوبر 2025 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا
اکتوبر
غزہ کے ہسپتالوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت
مارچ
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام
مئی
ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان
ستمبر
گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے
دسمبر
امریکہ کا یمن پر حملہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری