صومالیہ کے صدر کی اسرائیلی مداخلت پر شدید تنقید؛ پورے افریقہ کے لیے خطرہ قرار

صومالیہ

?️

سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اسرائیل کی غیرقانونی مداخلت کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ پورے افریقی براعظم کے لیے چیلنج قرار دیا اور عالمی برادری سے بین الاقوامی قوانین کے دفاع کا مطالبہ کیا۔

صومالیہ کے صدر نے اپنے ملک کے داخلی امور میں اسرائیلی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نہ صرف صومالیہ بلکہ پورے افریقی براعظم کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی مداخلت پسندی، عالمی عدم استحکام اور واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے خطرناک نتائج

الجزیرہ کے حوالے سے خبررساں ادارے مہر کی رپورٹ کے مطابق، صومالیہ کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بیدار ہونا چاہیے اور ان عناصر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صومالیہ اس وقت القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، لیکن خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیاں، خصوصاً اسرائیل کی مداخلت، علاقائی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

صومالی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالیہ میں مداخلت غیرقانونی ہے اور یہ صرف ہمارے ملک کے لیے نہیں بلکہ پورے افریقہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ایسی کوشش کی سخت مخالفت کی جانی چاہیے جو موجودہ بین الاقوامی نظام کو تبدیل کرنا چاہے، اور طاقت کے ذریعے معاملات طے کرنے کی روش کو واپس نہیں آنا چاہیے۔ فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک مستقل اور جامع معاہدہ ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:صومالی: اسرائیل کی ہارن آف افریقہ میں آبی گزرگاہوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش

قابلِ ذکر ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے صومالیہ کے علیحدگی پسند علاقے صومالی لینڈ کو غیرقانونی طور پر تسلیم کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں مسلسل شوٹنگ کا سلسلہ ، جنوبی کیرولینا میں 12 زخمی

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  کولمبیا، جنوبی کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے

ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام

حکومت کا اضافی بجلی کو کرپٹو مائننگ کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو مائننگ اور بلاک چین پر مبنی

5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

جنوبی کوریا میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے

شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں

شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔ عظمی بخاری

?️ 23 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے