تل ابیب (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پایا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل فضائی آپریشنزمیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکا اور خودساختہ ریاست اسرائیل کے درمیان فضائی دفاع کے میدان میں باہمی تعاون کا ایک سمجھوتا طے پایا ہے جس کے تحت امریکا اور اسرائیل فضائی آپریشنزمیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے رواں ہفتے اسرائیلی اور امریکی فوجوں کے سینیر عہدیداروں نے دونوں ممالک کو درپیش ہنگامی حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاع اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ امریکا اوراسرائیل کے فضائی دفاع نظام آئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے میں صہیونی ریاست کی مدد کرے گا۔