🗓️
بیروت (سچ خبریں) فلسطینی تحریک، اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہانے والی جنگ نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی تحریک، اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی اور دونوں رہنماوں کے مابین غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
اس ملاقات کے دوران زیاد النخالہ نے کہا کہ کے بعد کہا کہ قدس کی جنگ میں فلسطینیوں کی شاندار کامیابی نے مسئلہ فلسطین کے کو عالمی سطح پر اجاگر کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بیری سے ملاقات کی، دونوں فریقین نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، زیاد النخالہ نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قدس کی اس جنگ میں مزاحمت کی شاندار جیت نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر کھڑا کردیا ہے۔
فلسطینی اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر قدس اور مسجد اقصی پر صہیونیوں نے حملہ کیا تو مزاحمت پورے خطے میں متحد ہوکر اس دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے نبیہ بری کے بیانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران انہوں نے صہیونی حکومت کے مقابلہ میں فلسطینیوں کے قومی اتحاد اور مقابلے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا تسلسل آنے والے دنوں میں صیہونی حکومت کے طرز عمل پر منحصر ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ القسام بریگیڈ اب کافی متحرک اور مکمل تیار ہے، فلسطینی مزاحمت ایک بار پھر صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ اگر صیہونی دشمن نے ایک بار پھر ہمارے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کی یا شیخ جراح کے لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ جنگ بندی ختم ہوجائے گی اور صہیونیوں کے خلاف ایک بار پھر حملے شروع کردیئے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ
نومبر
آج ملک بھر میں جزوی ہڑتال رہی
🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں
اپریل
کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ
مئی
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لیے برطانیہ کی نفرت انگیز امداد
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کو شدید
فروری
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
🗓️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری
فروری