?️
نئی دہلی (سچ خبریں) پچھلے دس برسوں سے افغان حکومتوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف سرگرم عمل رہنے والے بھارت نے امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے ماحول ميں تنہا رہ جانے کے خوف سے نظر یو ٹرن لیتے ہوئے افغان طالبان سے دوستی کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دگوجایا سنگھ نے بھارتی حکام کی قطر میں طالبان سے خفیہ ملاقات پر مرکزی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔
افغانستان نیوز کے مطابق دگوجایا سنگھ نے حکام کی طالبان کے ساتھ ملاقات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دگوجایا کی ذہنیت کو طالبانی قرار دے دیا۔
سیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ دگوجایا کی ذہنیت طالبان کی طرح ہے۔
دگوجایا کا کہنا تھا کہ دوحہ جاکر طالبان سے خفیہ ملاقات کرنے پر حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ اس موضوع پر فوری بیان دے۔ کیا بی جے پی آئی ٹی سیل اس کو غداری کے زمرے میں شامل کرے گا یا نہیں؟
واضح رہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے افغان طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور امریکہ پاکستان پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ اس نے ماضی میں افغان طالبان کی نہ صرف اخلاقی حمایت کی ہے بلکہ اس کی فوجی امداد بھی کی یے، لہٰذا اب جبکہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا شروع ہوچکا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ افغان طالبان مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ چلے جائیں، اسی وجہ سے بھارت نے افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کے مدنظر افغان طالبان کے مختلف گروپوں اور رہنماؤں، بشمول ملا برادر، سے رابطہ کاری شروع کرتے ہوئے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چین
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ
اگست
غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے
اپریل
محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ
?️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ
اگست
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
اسرائیل میں سب کچھ تباہ ہو رہا ہے: نیتن یاہو
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے تل ابیب کی صورتحال پر خبردار
جولائی
بائیڈن انتظامیہ کا تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے پر غور
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور جزیرے پر علیحدگی پسندانہ
اگست
ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: چینی فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کی شب کہا
جولائی