?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے غیرقانونی جنگ کے خطرناک نتائج کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جاری جنگ کے نتیجے میں یمن کی نصف سے زیادہ آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے۔
سچ خبریں نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ یمن دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے، المسیرہ کے مطابق، اس وقت، یمن میں تقریبا 15 ملین افراد پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔
تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران، ہم نے 20 لاکھ سے زائد یمنیوں کو پینے کے صاف پانی اور صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کی ہیں، تاہم یمن میں انسانی صورت حال توقع سے زیادہ خراب ہے۔
اس سے قبل انسانی حقوق کے گروپوں نے رپورٹ کیا تھا کہ 80 فیصد یمنیوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے لیکن کیونکہ سعودی عرب نے اپنی فوجی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، لہٰذا یمن میں پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے یمنی بحری جہازوں کی ضبطی کی وجہ سے ایندھن کی کمی ملک میں بہت سی اہم سہولیات اور پاور پلانٹس کی ناکامی کا باعث بنی ہیں۔
حال ہی میں یمنی آئل کمپنی نے سعودی عرب کے دشمنانہ اقدامات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، کمپنی نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن میں سمندری چوری کررہے ہیں۔
یمنی آئل کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سعودیوں کے دشمنانہ اقدامات اور ان کی بحری قزاقی پر خاموش ہے اور انہیں نظر انداز کررہا ہے۔
یمنی آئل کمپنی کے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی جارح اتحاد نے یمنی ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں پر قبضہ جاری رکھا ہوا ہے، بین الاقوامی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر ان جہازوں کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے کیونکہ بصورت دیگر یمن میں ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی اتحادی کرائے کے فوجی یمن کے تیل اور گیس کی آمدنی کا 85 فیصد سے زیادہ لوٹ رہے ہیں جبکہ یمن کے مقبوضہ جنوبی صوبوں کے لوگ جدوجہد کر رہے ہیں۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی قیادت میں جارح ممالک یمن کے خلاف پابندیاں سخت کرکے اور تیل، خوراک اور ادویات کے بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ جاری رکھ کر یمنیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حزبالله کے ہتھیاروں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی شرط بندیوں کا خاتمہ
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مزاحمت کے ہتھیاروں پر
اپریل
صیہونیوں نے غزہ کا مواصلاتی نظام کیوں منقطع کیا ہے؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
جنوری
سرکاری ملازمین کورونا ویکسی نیشن لگوائیں تنخواہ اور پروموشن پائیں
?️ 15 جون 2021کراچی (سچ خبریں ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں
جون
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور
جون
توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
?️ 8 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
?️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
انصار اللہ: شام پر حملے کا مقصد اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے دمشق
جولائی