?️
ریاض (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام کو اب غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجودہ صورتحال کے بعد سعودی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ افغان عوام غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے سیاسی آپشنز کا انتخاب کریں اور ایک بہترین حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پیر کی سہ پہر افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اس ملک میں ہونے والے واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
سعودی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ افغانستان کے حالات جلد سے جلد مستحکم ہوں گے۔
سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (ڈبلیو اے ایس) نے اس بیان کے حوالے سے کہا کہ افغان عوام کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے سیاسی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ریاض نے اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "مومن ای دوسرے کے بھائی ہیں” یہ دعویٰ کیا کہ سعودی عرب افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ دس دنوں کے دوران افغانستان کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور کل انہوں نے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
ایک طالبان عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں 90 فیصد سے زیادہ سرکاری عمارتیں اور چوکیاں اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں، طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان محمد نعیم نے پہلے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور نئی حکومت کے بارے میں مستقبل قریب میں اعلان کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے
?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے پاکستان
ستمبر
نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مجبور نہیں
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ دوسرے مرحلے کا آغاز فوری طور پر چاہتی ہے،
دسمبر
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
مئی
سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن
دسمبر
اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز
?️ 8 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم
جنوری
پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی
?️ 27 مارچ 2022(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ق لیگ کو پنجاب
مارچ
سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر خبردار کردیا
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ
جولائی
غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد
جولائی