?️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں روس کے جدید ترین بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کی خبر دی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اب یوکرین میں جاری تنازعہ بین الاقوامی رخ اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی جانب سے مغربی میزائلوں کے ذریعے کیے گئے حملے ناکام ہو چکے ہیں، ہم نے ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے یوکرین کی فوجی فیکٹری کو نشانہ بنایا، مغربی ممالک کے ماہرین کی شمولیت کے بغیر ایسے ہتھیاروں کا استعمال ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے جوہری نظریے میں تبدیلی پر امریکہ کا ردعمل
پیوٹن نے کہا کہ 19 نومبر کو روس پر چھ اتاکمز میزائل داغے گئے، جبکہ 21 نومبر کو اسٹارم شادو میزائل کے ذریعے کورسک اور بریانسک میں روسی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لیکن روسی دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنایا اور کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
روسی صدر نے بتایا کہ یوکرین کے میزائل فیکٹری کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ مغرب کے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں کیا گیا۔
پیوٹن نے روس کے نئے اوریژنک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میزائل 10 ماخ (3 کلومیٹر فی سیکنڈ) کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بناتا ہے، اور موجودہ دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کو عالمی تنازعات کی طرف دھکیل رہا ہے، لیکن روس اپنی تمام ذمہ داریاں کامیابی سے پوری کرے گا، اگر دشمنی میں شدت آئی تو ہم سخت جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
پیوٹن نے آخر میں کہا کہ روس مسائل کو مسالمت آمیز طریقے سے حل کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختصر اور درمیانی رینج کے میزائلوں کی تعیناتی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کے نتیجے میں ہو رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان
?️ 13 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم بیان دیتے ہوئے
اکتوبر
سعودی اتحاد کی 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی
اکتوبر
لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر
ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ
دسمبر
خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 11خوارج جہنم واصل
?️ 28 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا ہ میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ
مارچ
اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی
مئی
نواز شریف کی وطن واپسی: مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت
?️ 15 اکتوبر 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں
اگست