🗓️
سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روس واپس آئیں گی۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کرائل دیمترییف کا کہنا ہے کہ وہ کمپنیاں جو یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد ماسکو چھوڑ گئی تھیں، اب دوبارہ روس میں واپس آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
دیمترییف نے کہا کہ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کو امید ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی،تاہم ان کی واپسی آسان نہیں ہوگی کیونکہ اب ان کی جگہ کئی دیگر کمپنیاں لے چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیوں نے روس چھوڑنے کے بعد 300 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھایا ہے۔
دیمترییف کے مطابق، سب سے زیادہ نقصان آئی ٹی اور میڈیا سیکٹرز کو پہنچا، جس کی مالیت 123 ارب ڈالر تھی، اس کے بعد صارفین کی خدمات اور صحت کے شعبے میں 94 ارب ڈالر، مالی خدمات کی کمپنیاں 71 ارب ڈالر اور توانائی کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، مجموعی طور پر امریکی کمپنیوں کا نقصان تقریباً 324 ارب ڈالر کے قریب پہنچا ہے۔
دیمترییف کا یہ بیان روس اور امریکہ کے درمیان ریاض میں براہ راست مذاکرات شروع ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس کا مقصد یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جنگ کے خاتمے کے بارے میں زیادہ اعتماد محسوس ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فرانسیسی وفد کے شمالی شام کے دورے کےکا راز
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:جب کہ حالیہ ہفتوں میں فرانس کے مختلف شہر مظاہرین کی
جولائی
طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار
🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان
🗓️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری
جنوری
50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا
🗓️ 8 جنوری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش،
جنوری
عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر
اکتوبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
🗓️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ