?️
سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ قسام برگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قیدیوں کی آزادی، جو ۱۵ فروری ۲۰۲۵ کو متوقع تھی، کو صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی مسلح شاخ قسام برگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو نہیں مانا، اس لیے اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کا عمل مؤخر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے کی تیاری؛خاص انداز
ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی عدم پاسداری کو بہت قریب سے مانیٹر کیا گیا ہے، جن میں غزہ کے شمالی علاقے میں پناہ گزینوں کی واپسی میں تاخیر، فضائی حملوں اور فائرنگ کے ذریعے ان کا نشانہ بنانا شامل ہے۔
ابوعبیدہ نے وضاحت کی کہ صہیونی دشمن نے پناہ گزینوں کی شمالی غزہ میں واپسی کو روک دیا، انہیں مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا اور امدادی سامان کی ترسیل کو روکا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے،اس کے باوجود، حماس نے ہر وہ اقدام کیا جو اس کے اختیار میں تھا۔
قسام کے ترجمان نے کہا کہ اس وجہ سے وہ اسرائیلی قیدی جو 15 فروری 2025 کو آزاد ہونے والے تھے،اطلاعِ ثانی تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، جب تک کہ اسرائیلی حکومت معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتی اور پچھلے وعدوں کی تکمیل نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان
ابوعبیدہ نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہیں، بشرطیکہ قابض اس کی پاسداری کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ایرانی میزائل حملوں میں تباہ عسکری تنصیبات کی عکس بندی پر غیرملکی میڈیا کو دھمکیاں
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں
جون
این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر (آراو
فروری
حقیقت کے قلب میں گولی
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل صرف جنگ
اکتوبر
وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی
?️ 3 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف
نومبر
سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی
?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو
فروری
فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں
اگست
اسرائیل امریکہ کی مدد کے بغیر نہیں بچے گا: صہیونی فوج کے سینئر افسر کا اعتراف
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے آپ کو واشنگٹن سے خود مختار ظاہر
اگست
امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر
اگست