?️
سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا دراصل انصاف کی آواز کا احترام ہے۔
قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں ان تمام ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے انصاف کی صدا کو لبیک کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی المیہ روز بروز بڑھ رہا ہے اور اسرائیلی حملے جاری ہیں، ان کے بقول، نیتن یاہو کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ناممکن بنا دیا جائے، لیکن آج فلسطین کی آواز ایک عالمی مسئلے میں تبدیل ہوچکی ہے۔
اردوغان نے کہا نیتن یاہو اپنے ہمسایوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے اور اسرائیلی جبر کے خلاف ڈٹ جانا ایک اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو نابود کرنے کی کوشش میں ہے اور تل ابیب خطے میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہے، ضروری ہے کہ فوری جنگ بندی ہو اور اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی سے نکل جائیں۔
یاد ہرے کہ فلسطینی ریاست کے باضابطہ قیام کے لیے دو ریاستی حل کے عنوان سے کانفرنس نیویارک میں پیر کی رات شروع ہوئی، یہ اجلاس فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا کے درجنوں ممالک کے رہنما شریک ہیں۔
اس کانفرنس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے اور توقع ہے کہ متعدد ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے، یہ اقدام اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے سخت ردِعمل کا باعث بن سکتا ہے، اجلاس کا آغاز فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کی تقریر سے ہوا۔
اردوغان نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایف-35 جنگی طیاروں کے معاہدے پر بات کریں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کھلی نسل کشی ہے اور اس کے ذمہ دار براہِ راست نتانیاہو ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
’کوپ 28‘ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے ادارے مکمل تیاری کریں، نگران وزیراعظم
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف
نومبر
امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل
?️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے
جون
نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
جنوری
فلائنگ کار کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
?️ 1 جولائی 2021براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
جولائی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
?️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش
اپریل
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
ہم امریکہ یا اسرائیل کے دباؤ میں نہیں آنے والے:حماس
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
فروری
مسلیم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 2
مارچ