🗓️
سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اپنے ملک کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ معاہدہ پہلے طے پا جاتا تو کئی مزید انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، قطر جو خطے میں اخوان المسلمین کا حمایتی اور حماس کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی مذاکرات میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت نے جنگ میں شکست کیوں قبول کی؟
قطری وزیر خارجہ نے اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صہیونیوں کی جانب سے قطر پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ ہمیشہ منازعات میں غیر جانبدار ثالث کے طور پر کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی رہنماؤں میں کافی ہمت ہوتی اور جنگ بندی کا معاہدہ جلدی ہو جاتا تو مزید غیر مسلح شہریوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔”
محمد بن عبدالرحمن نے مزید کہا کہ قطر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کئی مشکلات کے باوجود کوششیں کیں، اور آخرکار اس میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
قطری وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو موجودہ تنازعے کے مستقل خاتمے کا بہترین حل قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
شیخ عیسی قاسم کا صیہونیوں کے ساتھ تعامل کے بارے میں بیان
🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرینی انقلاب کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے آج
ستمبر
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 16 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے
مارچ
بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا
🗓️ 27 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے کل بدھ کے روز ملک
مئی
مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری
🗓️ 14 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر
مارچ
امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ
فروری
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
🗓️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
برطانیہ دہشت گردوں کے گڑھے میں کھڑا ہے: یمن
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے
جنوری
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل