سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے سفارت خانہ کی فعالیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفارت خانہ کی سرگرمیاں آئندہ منگل سے شروع ہو جائیں گی، جب کہ یہ تعلقات 13 سال پہلے سابقہ شامی حکومت سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، شامی عوام اور ملک میں جاری تبدیلیوں کی حمایت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ نے خلیفہ عبدالله آل محمود الشریف کو دمشق میں سفارت خانہ کا کاردار مقرر کرنے کی بھی اطلاع دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا، شام میں جاری تبدیلیوں کی حمایت اور شامی عوام کی مدد کے لیے اس ملک کے عبوری مرحلے سے گزرنے میں تعاون کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد
یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دمشق کا دورہ بھی کر چکا ہے۔