استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع

استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع

?️

سچ خبریں:ترکی کے استنبول شہر کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت انقرہ اور تجارتی مرکز استنبول میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ 

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے استنبول کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے خلاف کیے جا رہے ہیں، جنہیں 19 مارچ کو مبینہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
 رپورٹ کے مطابق، امام اوغلو کی برطرفی ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت ترین سیاسی مخالف کی سیاسی سرگرمیوں کا خاتمہ سمجھی جا رہی ہے، تاہم اس فیصلے کے خلاف نوجوانوں کی مزاحمت اور آواز اب بھی جاری ہے۔
استنبول میں مظاہروں کا آغاز گرفتاری کے بعد پہلے ہفتے میں ہوا جہاں ہزاروں افراد روزانہ استنبول میونسپلٹی کے باہر جمع ہوتے رہے۔ یہ مظاہرے ترکی میں 2013 کے مشہور گیزی پارک مظاہروں کے بعد سب سے بڑے عوامی احتجاج قرار دیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ دس دنوں سے یہ مظاہرے دوبارہ استنبول اور انقرہ کی یونیورسٹیوں میں زور پکڑ گئے ہیں، جہاں طلبہ حکومت کی پالیسیوں اور آزادیوں پر قدغن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
حالیہ دنوں میں ان مظاہروں کا دائرہ درجنوں اسکولوں اور ہائی اسکولز تک پھیل چکا ہے، جہاں طلبہ اور اساتذہ حکومت کے کچھ اساتذہ کو ہٹانے کے فیصلے پر ناراض نظر آتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے تعلیمی اداروں پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔
استنبول کی یدی تپہ یونیورسٹی کے سماجیات کے پروفیسر دیمیت لوکوسلو نے فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس پریس کو بتایا کہ نوجوانوں میں بے چینی پہلے سے موجود تھی، لیکن مارچ کے وسط سے یہ ناراضی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
ان کے مطابق کئی نوجوان حکومتی قدامت پسند نظریات سے اختلاف رکھتے ہیں اور اپنے حقوق و آزادیوں کے خواہاں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امام اوغلو کو 23 مارچ کو ترکی کی ایک عدالت نے کرپشن کے الزام میں قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی نئی لہر شروع ہو گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے

لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے

امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک

کینسر سے جنگ لڑ رہی نائلہ جعفری کی مدد کے لئے اداکار بھی تیار

?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ  نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے

کرم میں ادویات کی قلت سے 128بچوں سمیت 200 افراد جاں بحق ہوئے، سول سوسائٹی کا دعویٰ

?️ 30 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خورونوش اور

جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس

?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے

الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ جنگ نے اس کی معیشت کو کس

کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست

?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے