برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️

لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف حکومت کی جانب سے عوام کے لیئے ٹھوس اقدامات کیئے بغیر لاک ڈاؤن کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس میں 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک بھی اب کورونا وائرس کی وجہ سے تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزر رہے ییں، لوگوں کوکھانے پینے کے لیے کچھ نہیں مل رہا، کہیں فرانس میں کئی کئی کلومیٹر لمبی قطار میں لوگ کھانا لینے کے لیے کھڑے نظر آتے ہیں تو کہیں برطانیہ میں لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک اور افلاس کا شکارہیں

دوسری طرف برطانوی شہریوں کی طرف سے یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ آج اتوار کے روز مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال بڑی خراب ہے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 42 افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کوڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا نے لاک ڈاون کی وجہ سے بے بس شہریوں کی حالت زارکے بارے میں کچھ یوں‌ لکھا ہے، اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

برطانوی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں کو کوڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔

دوسری طرف حکام کے مطابق اس وقت ہرطرف بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ ایک ایک لقمے کوترس رہے ہیں اور کھانے کے لیے ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

🗓️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے

ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

🗓️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ

زلمی بخاری کا حکومت پر اپنی ٹیم کے اراکین کو اغوا کرنے کا الزام

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلمی بخاری نے الزام لگایا

کورونا اور روس ۔ یوکرین جنگ کے سبب دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔شہباز شریف

🗓️ 1 جون 2022انقرہ (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف

وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع

🗓️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کا دفاعی نظام کو نقصان

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں الاقصیٰ طوفان کی جنگ کے ایک سال بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے