?️
ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محی الدین یاسین نے ملائیشیا کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دے دیا، لیکن جب تک نیا وزیر اعظم مقرر نہیں ہوتا نگران کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
شاہی محل کے بیان کے مطابق اگرچہ ان کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے لیکن بادشاہ نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا انعقاد بہترین آپشن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ استعفیٰ محی الدین نے اپوزیشن کے قانون سازوں سے اگلے مہینے پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ سے پہلے کئی اصلاحات کی حمایت کرنے کے مطالبے کے بعد دیا، یہ تجویز جسے فوری طور پر مسترد کر دیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین عہدہ سنبھالنے کے 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں مستعفی ہو گئے، ان کی کابینہ نے بھی استعفے دے دیئے ہیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، محی الدین یاسین نے اعتراف کیا کہ حکومت کرنے کے لیے اکثریت کی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور پارٹی کے رہنما احمد زاہد حمیدی سمیت یونائیٹڈ ملائیشین نیشنل آرگنائزیشن کے سیاستدان کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جن لوگوں نے الزامات کی تردید کی ہے وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس مہینے محی الدین کی حمایت واپس لے لی تھی جس کے بعد انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون
اکتوبر
اگر مزاحمت نہ ہوتی تو لبنان کا شام جیسا انجام ہوتا: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک اعلیٰ نمائندے نے حکومت سے اندرونی
اکتوبر
مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں واقع مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ
مارچ
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری
تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ
?️ 18 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیرخزانہ
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مئی
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون
میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں:شاہ محمود قریشی
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے
مارچ