سچ خبریں: غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث فلسطین نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں،گزشتہ دنوں فرانس میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکا نے پیرس اولمپکس کے منتظمین سے اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب ایک سرکاری فورم سے بھی یہی مطالبہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی پیرس اولمپکس کے بارے میں کیوں تشویش میں مبتلا ہیں؟
فلسطینی اولمپک کمیٹی نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق فلسطینی اولمپکس کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جائوسی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو ایک ڈوزیئر بھیجا ہے۔
اس ڈوزیئر میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو صہیونی فوج سے ملتے اور میزائلوں پر دستخط کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ نادر جائوسی نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو محدود کرنے کا مطالبہ
برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اولمپک کمیٹی کے مطالبے کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگنے کا امکان نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
جون
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
ستمبر
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
مئی
حکومت سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس
اپریل
وفاق افغانستان سے بات چیت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے، پختونخوا حکومت کا مطالبہ
مارچ
امریکی شہریوں کی نظر میں اپنے ملک کی معیشت
جون
صیہونی حکومت کو نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے پر شدید تشویش
نومبر
چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ
نومبر