?️
سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین نہ صرف زیادہ جرات مند ہو گئے ہیں بلکہ نئے جنگی طریقے اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج پر کامیاب حملے کر رہے ہیں، حالیہ کمین میں 20 سے زائد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں تعینات صیہونی فوجی کمانڈروں نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوج کے خلاف اپنے حملوں میں غیر معمولی جرات اور جواں مردی کا مظاہرہ کیا ہے۔
صیہونی ریڈیو کے مطابق، یہ مجاہدین نہ صرف غزہ کے ملبے اور سرنگوں سے نکل کر براہ راست حملے کر رہے ہیں، بلکہ انہیں اس بات کا علم بھی ہوتا ہے کہ ان کے ٹھکانے ممکنہ طور پر سامنے آ چکے ہیں، اس کے باوجود وہ صہیونی فوجیوں پر فائرنگ سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلسطینی مجاہدین اہم اور مہلک کمین لگا کر، صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد فوراً علاقہ نہیں چھوڑتے، بلکہ وہیں رک کر اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔
صیہونی ٹی وی چینل 7 نے بھی رپورٹ دی کہ فوج نے حماس کے جنگجوؤں کی بڑھتی ہوئی جرات اور میدانِ جنگ میں ان کی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کا اعتراف کیا ہے۔
اب حماس روایتی طور پر ریموٹ بم دھماکوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ پیچیدہ کمین اور براہ راست حملے کر کے زیادہ فعال اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔
گزشتہ شب قسام بریگیڈز کی منفرد اور مرکب کمین کے نتیجے میں کم از کم 20 اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، جس نے قابض فوج کو ششدر کر دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فرانس کس حد تک یوکرین کی مدد کرتا ہے؛فرانسیسی صدر کی زبانی
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے اندرونی تنقید اور روسی ریڈ لائنز کے
مارچ
آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے
?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی
جنوری
صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت
جون
ایران کا مسقط مذاکرات میں فوری پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ :امریکی اخبار
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ کے ساتھ
اپریل
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب
جولائی
کروشیا نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی ترکی
مئی