رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی علاقوں میں باقاعدہ طورپر انتخابات متلوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق محمود عباس کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہ ملنے پر دوسرے علاقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
محمود عباس کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطینی سیاسی جماعتوں نے صدر عباس کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
قبل ازیں صدر عباس نے کہا تھا کہ بیت المقدس میں انتخابات کا انعقاد فلسطین میںہونےوالے الیکشن کی بنیادی شرط ہے، اگر اسرائیل القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دیتا تو دوسرے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کا کوئی فایدہ نہیں۔
جمعرات کے روز رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فریقین کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت مقبوضہ یروشلم میں انتخابات کرانے کی اجازت دینا ہوگی جس طرح سنہ 2006ء میں اسرائیل نے اجازت دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کرانے کا کھلم کھلا مخالف ہے اور اسرائیل نے ہمیں القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دی۔