فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ

فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے دوران اپنی جنگی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

قسام کے مجاہدین جدید اور مؤثر ہتھیاروں سے لیس ہو کر اس مقام پر پہنچے جہاں تین اسرائیلی قیدیوں کو حوالے کیا جانا تھا، جس نے صہیونی افواج میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب

المیادین کے مطابق، قسام کے مجاہدین نے جدید راکٹ لانچرز، آٹومیٹک ہتھیاروں اور یاسین مارٹر لانچرز کے ساتھ علاقے میں پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔

یاسین راکٹ لانچر وہی طاقتور ہتھیار ہے جس نے غزہ کی حالیہ جنگ میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور صہیونی بکتر بند گاڑیوں کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

اس تاریخی موقع پر سینکڑوں فلسطینی شہری بھی جمع ہو چکے ہیں، جو قیدیوں کی رہائی کے اس مرحلے کو فلسطینی مزاحمت کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق، اس تقریب کا آغاز آج صبح 10 بجے (مقامی وقت کے مطابق) متوقع ہے۔

علاقے میں موجود فلسطینی مزاحمت کاروں کی اس بڑی تعداد اور جدید ہتھیاروں کی نمائش نے اسرائیل کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین جنگ کے لیے نہ صرف تیار ہیں بلکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب غزہ پر صہیونی حملوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی برتری ثابت کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں  فخر کرتی ہیں؟

?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے

عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی شمالی عراق میں کاروائی؛ داعشی مفتی ہلاک

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی

صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر 

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام

700,000 سے زیادہ صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے مشہور مؤرخ اور مصنف یلان پاپے نے

23 مئی کو اسلام آباد میں میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے

شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری

قطر کا صیہونی ریاست اور امریکہ کو اہم پیغام

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے