نیویارک (سچ خبریں) پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکا میں ہیوسٹن پولیس کا اسسٹنٹ چیف، خاندانی تشدد کے محکمے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جس کے بعد یاسر بشیر امریکا میں پہلے مسلمان اسسٹنٹ چیف آف پولیس ہوں گے۔
نیشنل جیو گرافک نے 2018 میں امریکا میں موجود مسلمانوں کے بارے میں فیچر کیا تھا جس میں یاسر بشیر بھی شامل تھے۔
لاہور کے قریب پیدا ہونے والے یاسر بشیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1985 میں امریکا آئے تھے اور تب ان کی عمر 8 برس تھی، یاسر بشیر نے 2001 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار اور نائن الیون کے وقت وہ اکیڈمی میں تھے، وہ فنانس کی تعلیم حاصل کررہے تھے جب کسی نے انہیں محکمہ پولیس میں شمولیت کا مشورہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے محکمہ پولیس بہت پسند آیا اور یونیورسٹی واپس جا کر ماہر کریمنولوجی میں ماسٹر کیا، فورس میں رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کے سوال پر یاسر بشیر نے بتایا کہ یہ دلچسپ بات ہے، یہ مختلف ہے اور آپ کو دوسروں پر مثبت اثر ڈالنے ڈالتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی دن میں نے پولیس میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی ایشیائی باشندوں میں محکمہ پولیس میں شمولیت کوئی مقبول پیشہ نہیں ہے جبکہ بیشتر میڈیکل یا کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کے سوال کے جواب میں یاسر بشیر نے بتایا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق کام کریں، اس کے علاوہ پولیس میں رہنا آپ کو معاشرے کی مدد کرنے کا اہل بناتا ہے۔
مسلمان ہونے کی بنیاد پر فورس میں تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ پر یاسر بشیر نے کہا کہ ہیوسٹن بہت مختلف جگہ ہے اور متنوع ثقافت ہے، یہ امریکا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ساتھی افسروں سے اتنا پیار ملا ہے کہ میں اس تجویز سے متفق نہیں ہوں گا۔
یاسر بشیر نے کہا کہ محکمہ رمضان المبارک کے دوران اپنے مسلمان افسران کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے، افطار / عشائیہ کے وقفے اور نماز کے لیے وقت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فنر خاص طور پر ایک مسلم کمیونٹی کے پروگرام میں اپنی تقرری کا اعلان کرنے گئے تھے جہاں انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ایسا شخص ملنے والا ہے جو آپ سب کی نمائندگی کرے گا، ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ میں بہت سے ساؤتھ ایشین اور مسلم پولیس افسر ہیں، ان میں سب سے زیادہ معروف مظفر صدیقی ہیں جو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے فورس کے وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ سلام ضیا کے بعد یاسر بشیر ایچ پی ڈی کے دوسرے جنوبی ایشیائی کیپٹن ہیں، دیگر ایشیائی افسران میں ایچ امیر (ماروکو)، ایم میتھیوز، وائے آر حق، وی پٹیل، ایم قاضی، کیپٹن وائے بشیر، ایم اے حیدر اور آصف قریشی ہیں، میتھیوز کیرل سے ہیں، حق ، قاضی اور حیدر کا تعلق کراچی سے ہے، پٹیل ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے اور وہ فورس میں واحد جنوبی ایشین خاتون افسر ہیں۔
یاسر بشیر نے جنوبی ایشیا میگزین کو ٹیلیفون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایچ پی ڈی میں مزید دیسی افسران موجود ہیں لیکن بیشتر دیسی افسر پاکستانی ہیں اور اس کے بعد بھارتی ہیں۔