🗓️
لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس کی آنلائن تقریبات منعقد کی گئیں جن میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم قدس کے موقع پر بھارت میں مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آنلائن احتجاج کیا گیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر پوری دنیا میں یوم قدس کی احتجاجی ریلیاں ملتوی کردی گئی ہیں اس لیے مجلس علمائے ہند نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو آن لائن احتجاج ضرور کریں۔
امام جمعہ لکھنئو مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے گھر سے آن لائن احتجاج میں حصہ لیا اور مختلف بینروں کو ہاتھ میں لیکر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کی۔
عالمی یوم قدس کی مناسبت سے بھارت میں ایک ویبنار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف علماء نےفلسطین کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے فلسطین کی مکمل آزادی تک پوری مسلم امہ کو فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر زور دیا۔
مسئلۂ قدس پر منعقد ویبنار میں تقریر کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ عالمی یوم قدس سالانہ منانے کی کوئی چیز نہیں ہے، جب کسی دن کو رسمی طورپر منایا جاتاہے تو اس کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے، ہمارے بہت سے جلسوں اور پروگراموں کا یہی حال ہوا، عالمی یوم قدس کو شدت کے ساتھ ایک تحریک کے طور پر منایا جانا چاہیے اور اس کی عظمت اور اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو فرقہ بندی نے تباہ کیا ہےجب اللہ نے ہمیں امت مسلمہ کہاہے تو پھر ہم شیعہ، سنّی اور دیگر فرقوں میں کیوں تقسیم ہوگئے ہیں، ہم پہلے مسلمان ہیں اس کے بعد شیعہ و سنّی ہیں اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہاکہ یہ لوگ اہل حق کو جیلوں میں بند کرتے ہیں، ان کا قتل کرتے ہیں اور حق کی آواز کو دبانے کا کام کرتے ہیں، یہودیوں کے تلوے چاٹتے ہیں، اپنے تحفظ کے لیے صہیونیوں سے مدد مانگتے ہیں، ان کے باڈی گارڈ تک اسرائیلی ہیں، ایسے عرب ممالک سے عالم اسلام کیا توقعات وابستہ رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: روس
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
جولائی
جینن کیمپ کا جامع محاصرہ اور شدید لڑائی
🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی شمالی مغربی
جنوری
فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر
عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک
فروری
’ذوالفقار بھٹو کا کیس قتل کا ٹرائل نہیں بلکہ ٹرائل کا قتل تھا‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سماعت
🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
فروری
اگر حکومت اسمبلیاں توڑکر فوری الیکشن کرانا چاہے تو ہی بات کریں، عمران خان کی ہدایت
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے ایک ہی
اپریل
صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد
🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی
اکتوبر
سعودی عرب یمنی مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخت پالیسیاں
ستمبر