?️
سچ خبریں:یوگوف کے تازہ سروے کے مطابق اسرائیل کی عوامی حمایت جرائمِ غزہ کے سبب کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، ڈنمارک اور برطانیہ میں اسرائیل کے خلاف بے مثال غصہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یورپی تحقیقی ادارے یوگوف کی تازہ ترین رائے شماری نے انکشاف کیا ہے کہ چھ بڑے یورپی ممالک میں اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید عوامی ناراضگی پائی جاتی ہے، اور غزہ میں جاری نسل کشی نے اسرائیل کی عوامی ساکھ کو غیر معمولی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں اسرائیل مخالف رویوں میں اضافہ
63 تا 0 فیصد یورپی عوام اسرائیل مخالف
یوگوف کے مطابق، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، اٹلی، اسپین اور برطانیہ میں صرف ۱۳ سے ۲۱ فیصد افراد نے اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے دی، جبکہ 63تا 70فیصد افراد نے کھل کر اسرائیل کے خلاف موقف اپنایا۔
جرمنی: اسرائیل کی حمایت منفی 44
فرانس: منفی 48
ڈنمارک: منفی 54 (2016 سے اب تک کی کم ترین سطح)
اٹلی: منفی 52
اسپین: منفی 55 (2021 سے اب تک کی کم ترین سطح)
برطانیہ: منفی 46 (گزشتہ سال کے آخر میں منفی 49 تک پہنچ چکا تھا)
یہ اعداد و شمار اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف عوامی ناراضی روز بروز بڑھ رہی ہے اور صہیونی حکومت کی مثبت ساکھ تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
یورپی شہریوں سے جب پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائی کا حق حاصل ہے، تو ان کے جوابات انتہائی واضح تھے:
اٹلی: صرف 6 فیصد نے تائید کی
فرانس: 16 فیصد
برطانیہ: 12 فیصد
ایک اور سوال میں جب رائے دہندگان سے پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل نے غزہ میں غیر ضروری حد تک خونریزی کی ہے، تو بڑی تعداد نے اس سے اتفاق کیا:
جرمنی: 40 فیصد
برطانیہ: 38 فیصد
اٹلی: 29 فیصد
مزید پڑھیں:غزہ جنگ کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات میں 360 فیصد اضافہ
یہ اعداد و شمار اس امر کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ یورپ میں عوامی رائے اسرائیل کے خلاف ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ غزہ میں جاری نسل کشی نے یورپی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اور اب اسرائیل کی حمایت ایک اقلیتی مؤقف بن چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پیر کو ہوگی، ایجنڈا جاری
?️ 16 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
نومبر
ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ
نومبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت
جون
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل
اپریل
مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر
ستمبر
مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈمل جائیں گے: فواد چوہدری
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نےپنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال
اکتوبر