نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا

نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا

?️

سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے لیے آمادہ ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کا الزام حماس پر عائد کیا ہے۔ مکمل تفصیل پڑھیں۔

صہیونی میڈیا کے مطابق، قابض وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خفیہ اجلاسوں میں عندیہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ساتھ ایک عارضی جنگ بندی کے لیے آمادہ ہیں، بشرطیکہ یہ جنگ بندی ان کے سیاسی اتحاد یا کابینہ کو کمزور نہ کرے۔
صہیونی روزنامہ والا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو نے بند دروازوں کے پیچھے منعقدہ اجلاسوں میں کہا ہے کہ غزہ میں ایک معاہدہ ممکن ہے، مگر یہ معاہدہ ان کی حکومت کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنے سخت گیر اتحادیوں ایتامار بن گویر (وزیر داخلہ) اور بیتسلئیل اسموتریچ (وزیر خزانہ) سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ان کے اتحاد کو کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا۔
ریڈیو اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ وہ عارضی آتش‌بس کے لیے آمادہ ہیں، تاہم انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی معاہدے کے بعد جنگ دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔
قیدیوں کے تبادلے پر جاری مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے، نیتن یاہو نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف اور دیگر ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی اور ثالثوں کی تجاویز کو قبول کیا، مگر حماس نے دونوں کو رد کر دیا۔
نیتن یاہو نے مزید الزام لگایا کہ حماس ناصرف غزہ میں اپنی موجودگی برقرار رکھنا چاہتی ہے، بلکہ خود کو دوبارہ مسلح بھی کرنا چاہتی ہے، جو کہ اسرائیل کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ حماس کے بیانیے کو دہرا رہا ہے اور اس کی کابینہ کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آخری بار 5 جولائی کو جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کیے گئے تھے، جن سے قبل 14 جولائی کو نیتن یاہو اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں ملاقات طے تھی، ان مذاکرات کی میزبانی دوحہ نے کی تھی، جہاں حماس نے ابتدائی طور پر مثبت جواب دیا تھا۔
لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق، یہ مذاکرات ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست میں خواتین کے ساتھ کیا ہوتا ہے،صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اس عبرانی

والد کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت مسئلہ بن جاتی ہے، انوشے عباسی

?️ 26 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست

لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم

?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ

جانسن انتظامیہ کے اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بورس جانسن کی حکومت کے ارکان کے اخلاقی سکینڈل کے بعد

پاکستانیوں کو امارات جانے میں درپیش مشکلات کے بارے میں یو اے ای قونصل جنرل کا بیان

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق

سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے