?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ نیتن یاہو انتہائی سخت حالات میں ہے اور ضاحیہ جنوبی بیروت پر حالیہ صہیونی حملہ امریکہ کی پشت پناہی سے ہوا، حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے سیز فائر کی پاسداری اور تعمیرنو میں تیزی کا مطالبہ کیا۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں لبنان کی داخلی صورتحال، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حکومتی اقدامات کی ضرورت، اور جنوب لبنان سے اسرائیل کے انخلاء پر زور دیا۔
شیخ قاسم نے کہا کہ ہماری تین بنیادی ترجیحات ہیں: پہلا، صہیونی جارحیت کو روکنا، جنوب لبنان سے انخلا اور قیدیوں کی آزادی؛ دوسرا، دشمن کے حملے سے تباہ شدہ علاقوں کی بازسازی؛ اور تیسرا، ملک کی ترقی اور حکومتی اداروں کی مضبوطی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ نے سیز فائر معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے جبکہ اسرائیل نے تین ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کوششیں کی جائیں۔
امریکہ کی پشت پناہی سے اسرائیلی حملہ
شیخ قاسم نے زور دے کر کہا کہ ضاحیہ جنوبی بیروت پر حالیہ اسرائیلی حملہ امریکہ کی حمایت سے انجام پایا ہے۔ امریکہ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ لبنان میں اس کے مفادات کا تحفظ اسی وقت ممکن ہے جب یہاں استحکام ہو۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان پر کنٹرول حاصل کرنے اور یہاں یہودی بستیوں کے قیام کی کوشش کر رہی ہے اور امریکہ بھی انہی عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔
حزب اللہ کی استقامت اور لبنان کی طاقت
شیخ قاسم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل وقت میں ڈٹے رہ کر دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔ لبنان مضبوط ہے اور مقاومت، فوج اور عوام کی تکون کی برکت سے ہمیشہ مضبوط رہے گا۔ نتانیاہو سخت ترین حالات میں ہے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بازسازی اور قومی یکجہتی پر زور
انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کی بازسازی کو ترجیح دے اور کہا کہ کوئی معاہدہ بازسازی کے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔
شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ حزب اللہ نے اب تک ۵۰ ہزار سے زائد بے گھر افراد کو پناہ دی اور ۳۳۲ ہزار گھروں کی مرمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت اور عوامی بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی اسی جذبے سے، امل موومنٹ کے ساتھ اتحاد میں کام کریں گے۔
ایران اور غزہ سے یکجہتی
شیخ نعیم قاسم نے ایران کے شہر بندرعباس میں حادثے پر ایرانی قیادت، حکومت اور عوام سے تعزیت کی اور غزہ کی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کیتھولک دنیا سے پاپائے روم فرانسیس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سینیٹ میں PTI اپنے ارکان کے ووٹ سے بھی محروم رہے گی، مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورنگزیب نے
فروری
بھارت کی نظر میں دہشت گردوں کے لیے جنت ملک
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے بعد ہندوستان نے
ستمبر
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
مسجد الاقصی کے علاقے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی
اپریل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت
?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی
جولائی
صدر آصف زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونیوالے سفیر کی ملاقات
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر
اگست
بھوک ہڑتال کے باوجود صہیونیوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے روکا
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی
اپریل
چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس
جولائی